Live Updates

عمران خان کا وسیم اکرم کیساتھ ملکر پشاور میں بڑی کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

اتوار 29 نومبر 2015 20:18

عمران خان کا وسیم اکرم کیساتھ ملکر پشاور میں بڑی کرکٹ اکیڈمی کھولنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں وسیم اکرم کیساتھ مل کر کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کر دیا۔ میدیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آنے کے باوجود پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور کپتان عمران خان خود کو کرکٹ سے دور نہیں رکھ پائے، کسی نہ کسی بہانے سے اب بھی کھیل میں اِن رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں کراچی پہنچے تو وسیم اکرم بھی اہلیہ سمیت ناشتے کی میز پر ان کے ساتھ آن موجود ہوئے۔ اس موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم کو سیاسی میدان میں نہیں لا رہے بلکہ ان کیساتھ مل کر پشاور میں ایک بڑی کرکٹ اکیڈمی کھول رہے ہیں جس کا جلد افتتاح ہو گا۔کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے نام پاکستانی ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے سرگرم ہیں، جو بلا شبہ ایک اچھا شگون ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :