موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ‘اس حوالے سے دنیا کے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی دورہ فرانس میں پیرس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت

اتوار 29 نومبر 2015 20:49

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ‘اس حوالے ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا کے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ اتوا رکو اپنے دورہ فرانس میں پیرس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا کے سامنا اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تغیرات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :