Live Updates

عمران خان کراچی میں شاہ محمودقریشی،جہانگیر ترین اور شیخ رشید کے بغیر ہی انتخابی مہم چلانے میں کامیاب رہے

اتوار 29 نومبر 2015 21:11

عمران خان کراچی میں شاہ محمودقریشی،جہانگیر ترین اور شیخ رشید کے بغیر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کراچی میں بلدیاتی انتخا بات کے سلسلے میں شاہ محمودقریشی،جہانگیر ترین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بغیر ہی انتخابی مہم چلانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے اعتراض کیا تھا کہ شیخ رشید احمد کے خطاب میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے سے ہمارے ووٹ بینک پر اثر پڑتا ہے، انہیں بلدیاتی جلسوں میں نہ لایا جائے،جس پر تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے رہنماشیخ رشید احمد کو دورہ کراچی میں ساتھ لیجانا مناسب نہ سمجھا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمودقریشی بھی دورہ کراچی میں عمران خان کے ساتھ نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کی کراچی میں عدم حاضری انکے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور سے اختلافات ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چےئرمین عمران خان کے دورہ کراچی میں ریلی اور لیاری میں اہم جلسے سمیت کہیں بھی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین موجود نہیں تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات