لیاری کے پریشان جیالے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 21:32

لیاری کے پریشان جیالے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری کی صورتحال سے پریشان جیالے بلدیاتی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار بن گئے۔ لیاری کے یو سی چیئرمین کے امیدوار کا کہنا ہے کہ لیاری کے حقوق پیپلز پارٹی نہ دے سکی اب وہ دیں گے۔

(جاری ہے)

لیاری کو پیپلز پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے لیکن لگتا ہے کہ تبدیلی آنے کو ہے، ماضی کے جیالے اب نئے پاکستان کی امید لئے تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں، انہیں میں سے ایک سابق جیالا حبیب اللہ خان ہے جس نے پیپلز پارٹی سے مایوس ہو کر تحریک انصاف کو جوائن کر لیا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، ایسے میں لیاری میں تحریک انصاف کے امیدوار امید سے ہیں کہ وہ یہاں پیپلز پارٹی کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔لیاری کے رہائشیوں کے مطابق انہوں نے لیاری کی سربراہی کے لئے متبادل پارٹی کا انتخاب کر لیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :