حکومت نے جسٹس(ر) زاہد حسین کو فیڈرل سروسز ٹربیونل کا چےئرمین مقررکردیا، صدرمملکت کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا

اتوار 29 نومبر 2015 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء)حکومت نے جسٹس(ر) زاہد حسین کو فیڈرل سروسز ٹربیونل کا چےئرمین مقررکردیا، صدرمملکت کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس(ر) زاہد حسین کو فیڈرل سروسز ٹریبونل مقررکردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گذشتہ روز وزارت قانون نے سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوادی ہے، وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پر صدرمملکت ممنون حسین تعیناتی کی منظوری دیں گے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چےئرمین فیڈرل سروسز ٹریبونل کا عہدہ کافی عرصے سے خالی تھا، سپریم کورٹ نے4نومبر کو حکومت کو15روز میں ایف ایس ٹی کا چےئرمین لگانے کا حکم دیاتھا۔ جسٹس (ر) زاہد حسین لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں،انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر کانسٹیٹیوشنل پرویزنل آرڈر کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔(م ق+ار)