رائے ونڈ ریلوے ٹیلی فون سسٹم کئی سالوں سے خراب،ریلوے نظام مس کالوں پر چلنیکا انکشاف

اتوار 29 نومبر 2015 21:47

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29نومبر۔2015ء) اسٹیشن ماسٹر پریم نگر پھاٹک مین کو مس کال دیتا رہا،ریلوے ٹیلی فون سسٹم کئی سالوں سے خراب ۔

(جاری ہے)

ریلوئے نظام مس کالوں پر چلنے لگا،رائے ونڈ ٹرین حادثہ بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور چھاؤنی تا اوکاڑا تک تمام ریلوئے پھاٹکوں پر تعینات گیٹ مین کے پاس موبائل فون موجود ہیں جنہیں متعلقہ اسٹیشن ماسٹر یا نائب اسٹیشن ماسٹر اپنے اسٹیشن سے ٹرین روانگی کی اطلا ع بذریعہ مس کال دیتا ہے جس پر گیٹ مین سمجھ جاتا ہے کہ ٹرین آنیوالی ہے اور وہ پھاٹک بند کردیتا ہے ،نائٹ کوچ جب رائے ونڈ جنکشن سے روانہ ہوئی تو رائے ونڈ اسٹیشن ماسٹر نے پریم نگر اسٹیشن ماسٹر فیاض احمد کو کال کرکے بتا دیا کہ 16ڈاؤن کراچی ایکسپریس رائے ونڈ سے گزر رہی ہے دریں اثناء اسٹیشن ماسٹر فیا ض احمد نے بھچوکی ماہجہ پھاٹک پر تعینات گیٹ مین محمد بوٹا کو مس کال دیکر مطلع کرتا رہا کہ ٹرین آرہی ہے لیکن اسی اثناء میں ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی ریلوئے مواصلاتی نظام بارے انکشاف ہوا ہے کہ لاہور چھاونی سے اوکاڑا تک کے تمام گیٹ مین ”مس کال “کے ذریعے ٹرینوں کی آمدو رفت سے باخبر رہتے ہیں ،ذرائع کے مطابق گیٹ مین اپنی معمولی تنخواہ کا زیادہ حصہ ٹیلی فون لوڈ میں خرچ کرتے ہیں ، کئی سالوں سے مواصلاتی نظام خراب ہونے کے باوجود ابھی تک پھاٹک مین کو ریلوئے فون لائن فراہم نہیں کی گئی جس سے حادثات کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :