پری موریا کے سفاری پارک کے اہلکاروں نے کل رات، دوست بن چکے شیر اور بکرے کو جدا کر دیا

اتوار 29 نومبر 2015 22:35

پری موریا کے سفاری پارک کے اہلکاروں نے کل رات، دوست بن چکے شیر اور بکرے ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29نومبر۔2015ء) پری موریا کے سفاری پارک کے اہلکاروں نے کل رات، دوست بن چکے شیر اور بکرے کو جدا کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پارک کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ شیر مارے تنہائی کے ساری رات دہاڑتا رہا ہے۔اس سے پہلے خبر دی گئی تھی کہ آمور کے شیر کو شکار کی خاطر ایک بکرا پیش کیا گیا تھا مگر شیر نے اسے کھایا نہیں تھا کیونکہ تیمور نام کا یہ بکرا جری تھا اور اس نے شیر کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے یوں وہ دوست بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس خبر کے بعد بہت لوگوں نے سفاری پارک کی سائٹ پر لکھا کہ انہیں جدا کر دیا جائے مبادا بکرا شکار بن جائے۔دوست بن چکے آمور کے شیر اور بکرے کو جدا کر دیا گیا، شیر مارے تنہائی کے دہاڑتا رہا۔سفاری پارک کی انتظامیہ نے اپنی قیب سائٹ پر لکھا ہے کہ صبح کو انہیں ایک بار پھر مشترکہ بڑے پارک میں چھوڑا گیا، پہلے آمور داخل ہوااور اس نے تیمور کا انتظار کیا۔ جب وہ آیا تو دونوں پہلے کی مانند اکٹھے گھومنے لگے۔ دوست پہلے کی مانند دوست اور خیرخواہ ہیں۔