Live Updates

کراچی،لانڈھی داؤد چورنگی میں عمران خان کے جلسہ گاہ میں نہ آنے پر کارکن مشتعل ، مقررین پر انڈے برسانا شروع کر دئیے‘ کارکنوں کی ہلڑ بازی سے پنڈال میں بدنظمی ،شدید نعرے بازی

اتوار 29 نومبر 2015 22:42

کراچی،لانڈھی داؤد چورنگی میں عمران خان کے جلسہ گاہ میں نہ آنے پر کارکن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے جلسہ میں نہ آنے پر کارکن مشتعل ہو گئے اور مقررین پر انڈے برسانا شروع کر دئیے‘ کارکنوں کی ہلڑ بازی سے پنڈال میں بدنظمی پیداہو گئی اور پنڈال کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانڈھی کے علاقے داؤد چورنگی میں جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم عمران خان وہاں نہیں پہنچ سکے جس پر کپتان کے کھلاڑی مشتعل ہو گئے اور دیگر پارٹی رہنما جو جلسے سے خطاب کر رہے تھے ان پر انڈے برسا دئیے ۔ اس موقع پر کارکنوں نے شدید نعرے بازی بھی جس سے تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :