عوام کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: شیری رحمان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 23:43

عوام کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: شیری رحمان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء)پیپلز پارٹی بھی سیاسی مقابلے پر اتر آئی، کراچی میں ریلی، عوام کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیا جائے گا، شیری رحمان کی للکار۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول ہاؤس سے مواچھ گوٹھ تک ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

جیالوں کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس سے شروع ہونیوالی ریلی مواچھ گوٹھ پہنچ کر جلسے میں بدل گئی جہاں رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے سارے راستے جیالوں نے خوب رنگ جمایا۔ کوئی گاڑی پر سوار شریک ہوا۔ کسی نے موٹر سائیکل کو ہی سواری بنایا۔ پارٹی پرچموں کی بہار بھی جوبن پر رہی۔ ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء شیری رحمان نے کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جیالوں کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔ سینیٹر سعید غنی، فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنماء بھی ریلی میں شریک تھے۔