آسلام آباد بلدیاتی انتخابات ، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ، دفاتر 2 بجے تک کھُلے رہیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : شہرٍ اقتدار میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ج عام تعطیل ہے جبکہ دیگر سرکاری دفاتر دوپہر دوبجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پرتمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج بروز پیر بند رہیں گے، جبکہ سرکاری دفاتر میں دوپہر دو بجے تک کام ہو گا جس کے بعد انہیں بھی بند کر دیا جائے گا. وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عام تعطیل کا مقصد تمام ووٹرز کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے میں آسانی فراہم کرنا تھا البتہ سرکاری ملازمین اپنے سربراہان کی اجازت سے دفتری اوقات میں بھی 2 بجے سے قبل اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں.

متعلقہ عنوان :