الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن کی تلاش آسان بنا دی

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشن گوگل میپ سے منسلک کردئیے گئے

پیر 30 نومبر 2015 11:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن کی تلاش آسان بنا دی، تمام 640 پولنگ اسٹیشن گوگل میپ سے منسلک کر دیے گئے ۔ گلی محلے کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشن بہت زیادہ ہیں،شہر اقتدار کے ووٹرز کو تکلیف سے بچانے کیلئے تمام ہی پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل میپ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ۔

انٹر نیٹ کی مدد سے ووٹر پولنگ اسٹیشن کا مقام اور اس کا دروازہ تک دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن محمد خضر عزیزکا کہنا ہے کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آئیں ،پولنگ اسٹیشن فزیکلی آن گراوٴنڈ کہاں واقع ہے، وہ اپنی ویب سائٹ کے ذریعے موبائل اور کمپیوٹر پر دیکھ سکتے ہیں۔خضر حیات نے کہاکہ اس سہولت سے یہ شکایت بھی ختم ہو جائیگی کہ پولنگ اسٹیشن کا مقام آخری وقت میں بدلا گیا ، اسلام آباد کے 640 پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے لنک کرنا الیکشن کمیشن کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔