اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ،ماڈل گرلز کالج پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کی فراہم کردہ سیاہی خشک نکلی

پیر 30 نومبر 2015 11:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا ، یونین کونسل 19 ماڈل گرلز کالج برائے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ انک پیڈ ہی خشک نکلا۔خشک پیڈ کے باعث انتخابی عملے اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

عملہ اور ووٹرز خشک پیڈ ہی سے کام چلانے کے جتن کرتے رہے تاہم جب ریٹرننگ آفیسر کی توجہ دلائی گئی تو انہوں نے کہا خشک سٹیمپ پیڈ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ریٹرننگ آفیسر خشک پیڈ کو قابل استعمال بنانے کے ٹوٹکے بھی بتانا نہ بھولے۔ خشک پیڈ کی شکایات سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جن پولنگ سٹیشن پر خشک سٹیمپ پیڈ کی شکایات ملی ہیں وہاں نئے پیڈ بھیج دئیے ہیں ۔