Live Updates

اسلام آباد : میرے ہاتھ باندھے جا رہے ہیں، مجھے مہم سے روکا جا رہا ہے لیکن عوام کا رد عمل آئے گا ، الیکشن کمیشن سن لے کہ عوام بے وقوف نہیں‌ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 11:19

اسلام آباد : میرے ہاتھ باندھے جا رہے ہیں، مجھے مہم سے روکا جا رہا ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : یو سی 23 موہڑہ نور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی چئیر مین کے پاس کوئی وزارت نہیں پھر بھی کارکنا ن کے پاس جانے سے روکا جا رہا ہے ، عمران خان نے کہا کہ مجھ پر 3 ایف آئی آر کٹ چکی ہے ، نواز شریف الیکشن کے دوران پیکجز کا اعلان کر رہے ہیں کوئی ایکشن لیا گیا؟ انہوں نے بتایا کہ میں سیالکوٹ جا رہا ہوں اس لیے جلدی ووٹ کاسٹ کیا .

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو صرف میں نظر آ رہا ہوں، لیکن الیکشن کمیشن میرا پیغام سن لے کہ عوام بے وقوف نہیں ہے ، عوام صاف و شفاف الیکشن کے لیے ترس گئے ہیں، این اے122 میں 53 ہزار ووٹ جعلی تھے ، کسی کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ؟ یہ لوگ ایسی حرکتوں کے بعد بھی کہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں. عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ہمیں ایک نیوٹرل ایمپائر چاہئیے ایسا ایمپائر نہیں جو حکومت کے ساتھ مل کر اسے میچ جتوائے ، الیکشن کمیشن صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں، مجھے مہم سے روکا جا رہا ہے ، ہمارے ہاتھ روکے جا رہے ہیں اور دوسروں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات