Live Updates

اسلام آباد : ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر اصل شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ کر دیا ، پی ٹی آئی کارکنان کے ن لیگ کے خلاف نعرے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 11:39

اسلام آباد : ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر اصل شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے قانون اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بغیر اصل شناختی کارڈ ہی ووٹ کاسٹ کر لیا . ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ اصل شناختی کارڈ نہیں لائے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی شناخت انہیں دیکھ کر ہی کی جائے ، ظفر علی شاہ نے پولنگ عملے کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ آپ لکھ کر دیں کہ میں ظفر علی شاہ نہیں ہوں تو میں واپس چلا جاؤں گا .

پریذائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ ظفر علی شاہ جانی پہچانی شخصیت ہیں اس لیے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی . پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پاگل نہیں ہوں مجھے پتہ ہے کہ ووٹ کیسے کاسٹ کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ماہر قانون ہوں کیا مجھے قانون کا نہیں پتہ، میں کیسے خلاف ورزی کر سکتا ہوں.

ظفر علی شاہ کی پولنگ اسٹیشن آمد پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا جس کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان اور مقامی لوگوں نے احتجاج کیا. پی ٹی آئی کارکنان نے ظفر علی شاہ کی گاڑی کا گھیراؤ کرتے ہوئے ن لیگ کے خلاف گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے جس کے بعد ظفر علی شاہ پولنگ اسٹیشن سے واپس روانہ ہو گئے. تاہم 20 منٹ بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات