سرگودہا‘ویگووال ، بستی پٹھان علاقہ تھانہ شاہ پور صدر میں سرچ آپریشن 3مشکوک افراد گرفتار

پیر 30 نومبر 2015 11:42

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ویگووال ، بستی پٹھان علاقہ تھانہ شاہ پور صدر میں سرچ آپریشن 3مشکوک افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویگووال اور بستی پٹھان علاقہ تھانہ شاہ پور صدر میں حساس اداروں اور پولیس نے مل کر سرچ آپریشن کیا دوران سرچ آپریشن تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ویگوال میں پکڑے گئے مشتبہ شخص سے رائفل303بور معہ4گولیاں ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اسی طرح فارن ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے محمد جان ولد امیر جان اور ظفر خان ولد مستو خان ا قوام پٹھان سکنائے سلیمان خیل حال ویگووال کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :