سرگودھا اور گردونواح میں خر ربرد جعلی چیک دیکر شہریوں کو 70لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا

پیر 30 نومبر 2015 11:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)سرگودھا اور گردونواح میں خر ربرد جعلی چیک دیکر شہریوں کو 70لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے تفصیلات کیمطابق رحمان پورہ کے رہائشی محمدا کرم کو نعمت اللہ نے دو لاکھ 23ہزار روپے کا جعلی چیک دے دیا جوبنک سے کیش نہ ہوسکا پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ بلاک نمبر چار کے محمدر یاض کو ارشد بٹ نے 50ہزار روپے کا جعلی چیک دیے دیا بلاک نمبر گیارہ میں الیکٹر ونکس کاسامان لیکر منظور حسن کو شیخ رضوان ، شیخ نعمان نے چار لاکھ 42ہزار روپے کا جعلی چیک دے دیا اسی طرح اولڈ سئیلائٹ ٹاؤن کے ظہور احمد سے غلام شبیر وغیرہ تین ملزمان نے 62لاکھ 44ہزار روپے لیکر خرد برد کرلیے پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔