Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ ، ن لیگی کارکنان کا احتجاج ، دھاندلی کا الزام لگا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 11:45

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ ، ن لیگی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے جاوی پولنگ کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جس پر وہاں موجود ن لیگی کارکنا ن بھڑک اُٹھےا ور اسد عمر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام بھی عائد کر دیا .

(جاری ہے)

ن لیگی کارکنان نے اسد عمر کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے پر ان پر دھاندلی کا الزام بھی عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ پولنگ کا عمل روکا جائے . پولنگ اسٹیشن پر موجود ن لیگی کارکنان نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسد عمر کا پولنگ اسٹیشن سے جانے کے لیے کہا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر وہاں سے واپس چلے گئے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات