مسلمان نوجوانوں کی انتہا پسندی کی وجہ سماجی محرومی ہے‘فرانسیسی وزیر اقتصادیات

پیر 30 نومبر 2015 11:47

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) فرانس کے وزیر اقتصادیات نے مسلمان نوجوانوں کی معاشرے میں محرومی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کی انتہا پسندی کی وجہ سماجی محرومی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کو پیرس حملے جیسے دیگر حملوں سے محفوظ رہنے میں کامیابی کیلئے غریب لوگوں کو امید دلانے کے اقدامات کرنا چاہئیں۔

(جاری ہے)

میکرون نے ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ فرانس میں سماجی محرومی ایک حقیقت ہے۔ یہ محرومی دہشت گردی کا عذر نہیں مگر پیرس حملے میں ملوث نوجوانوں کا اس معاشرے پر یقین باقی نہیں رہا تھا۔ 4 حملہ آور فرانسیسی شہری تھے۔ سابق بینکر 37 سالہ میکرون نے کہا فرانسیسی معاشرہ اس وقت ناکام سمجھا جائے گا جب روزگار کیلئے درخواست دینے والے مسلمان نوجوانوں کو انٹرویو کیلئے بلائے جانے کی تعداد میں 4 گنا کمی ہو جائے گی۔