آئندہ عام انتخابات 2016ءء میں مخالفین کو تاریخی شکست دیں گے‘راجہ سعد

پیر 30 نومبر 2015 11:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)راجہ نعیم منصف داد کو شکست دینے کے خواب دیکھنے والے ان کے شاندار استقبال کو دیکھ لیں آئندہ عام انتخابات 2016ءء میں مخالفین کو تاریخی شکست دیں گے 2016کے عام انتخابات میں کرپشن ،بددیانتی اور میرٹ کی پامالی کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کرتے ہوئے مخالفین کو نشان عبرت بنائیں گے چڑھوئی آج بھی راجہ منصف داد کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے مخالفین کیلئے یہ سبق کافی ہے کہ لاکھوں حربوں کے باوجود چڑھوئی کی عوام نے راجہ نعیم منصف داد کا شاندار استقبال کیا راجہ نعیم منصف داد کا تاریخ ساز استقبال اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ چڑھوئی کی عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں ہم قائد ین مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان دیگر قائد ین سے مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ نڈر بے باک صلاحتو ں کی مالک شخصیت کو ٹکٹ دیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سعودیہ عرب سیکرٹری مالیات راجہ سعد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ نعیم منصف داد کو عوام اسی طرح ووٹ ڈال کر بھی کامیاب کریں گے چڑھوئی میں راجہ نعیم منصف داد کے استقبال نے یہ بھی ثابت کیا کہ چڑھوئی آج بھی مسلم لیگ ن اور راجہ منصف داد کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے اللہ کے فضل وکرم سے چڑھوئی کی غیور عوام آج بھی اسی سوچ فکر اور نظریہ کے مشن کو لے کر اپنی منزل کی جانب روادواں ہے جو سوچ اور فکر راجہ منصف داد مرحوم کی تھی چڑھوئی کی عوام کا بہترین مستقبل راجہ نعیم منصف داد کے ساتھ منسلک ہے مخالفین راجہ نعیم منصف داد کا شاندار استقبال دیکھ کر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ہم چڑھوئی کی عوام کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اپنا کاروبار چھوڑ کر محبوب قائد کا استقبال کیا راجہ سعد نے کہا کہ 2016مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سال ہے مسلم لیگ ن کی کوششوں اور کامیاب معاشی پالیسیوں کے باعث آزاد کشمیر میں بڑے میگا پراجیکٹ شروع کرنا ان کی آزاد خطہ کے عوام کے ساتھ دیرینہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن لوٹی ہوئی عوام کی پائی پائی کا حساب ان لیٹروں سے لیں گے آزاد کشمیر میں بھی بے رحم احتساب کی اشد ضرورت ہے اور ایسا مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہی ہو گا راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں متحد ومنظم ہے راجہ نعیم منصف دادچڑھوئی کے ہیرو ہیں مخالفین اپنی اوقات کو مت بھولیں ن لیگ تمام مسائل کا عوام کے دہلیز پر حل کر ئے گئی مسلم لیگ ن ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی سالار جمہور یت سردار سکندرحیات خان اور صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں پاکستان کے استحکام کیلئے سر تن کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔