تماثیل تھیٹر میں پہلی مرتبہ نرگس اورماہ نور کے ٹھمکے ،شاندار پرفارمنس نے ڈرامے کو چار چاند لگا دیئے

پیر 30 نومبر 2015 12:04

تماثیل تھیٹر میں پہلی مرتبہ نرگس اورماہ نور کے ٹھمکے ،شاندار پرفارمنس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) تماثیل تھیٹر میں پہلی مرتبہ اداکارہ نرگس اورماہ نور کے ٹھمکے ،دونوں کی شاندار پرفارمنس نے ڈرامے کو چار چاند لگا دیئے ۔ بتایاگیا ہے کہ تما ثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”پریم دیوانی “میں اداکارہ نرگس اور ماہ نور پہلی مرتبہ اکھٹے پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں دونوں اداکاراؤں کی شاندار پرفارمنس نے ڈرامے کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔

ڈرامے کے دوران جب دونوں اداکارائیں پرفارم کرنے کے لئے اسٹیج پر آتی ہیں تو ہال میں موجود ڈرامہ شائقین نرگس ،نرگس او رماہ نور ،ماہ نور کے نعرے لگاتے رہتے ہیں ۔ ڈرامے کے اتوار کے روز دونوں شو ہاؤس فل رہے ۔ ڈرامے کی تحریر وہدایات ناہید خانم کی ہیں جبکہ پروڈیوسر حمزہ بٹ ہیں ۔