اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات ، پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگئی

پیر 30 نومبر 2015 12:17

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح 7بجے اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ چند پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عملہ دیر سے پہچنے پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

50 یونین کونسلوں میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 795 ہے ۔ ووٹروں کے لئے 640 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 62 کو حساس قرار دیا گیا جبکہ 123 پولنگ سٹیشنز خواتین اور مردوں کے لئے مشترکہ ہیں۔ اسلام آباد میں خواتین کے لئے 256 جبکہ مردوں کے لئے 261 بوتھ قائم کئے گئے ہیں پولنگ کے عمل کے لئے 640 پریزائٹنگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں ‘ 6ہزار 468 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور 2 ہزار 156 پولنگ آفیسر تعینات کئے گئے۔