سویٹ ہوم بھکر کاافتتاح کردیاگیا

پیر 30 نومبر 2015 12:18

بھکر ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) بیرسٹر عابد وحیدشیخ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے سویٹ ہوم بھکر کاافتتاح کردیا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیر اعظم محمدنواز شریف کامشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کیا، مخلوق خداکی خدمت پوری دیانتداری سے کرتارہوں گا۔وزیراعظم محمدنواز شریف نے 1992سے یتیم بچوں کی کفالت اور روشن مستقبل کے لئے سویٹ ہوم ادارے بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بیت المال کے پراجیکٹ میں اس وقت 3800بچوں کی کفالت کاعمل جاری ہے ،اس میں بلاتفریق ان بچوں کوہرقسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے پاکستان بیت المال کابجٹ سوفیصد بڑھا دیاہے۔ بھکر میں ایم این اے ڈاکٹرمحمدا فضل خان ڈھانڈلہ کی کوششوں سے سویٹ ہوم کا قیام عمل میں آیا۔اس سویٹ ہوم کے بچے پڑھ لکھ کر ملک وقوم کانام روشن کریں گے ۔حکومت عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے موثرکردار ادا کر رہی ہے ۔