سعودی شخص کی پاور پول سے لٹکتی ہوئی لاش بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 12:24

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : سعودی شخص کی پاور پول سے لٹکی ہوئی لاش بر آمد ہوئی ، تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی شخص کی عمر 30 سال کے قریب ہے جبکہ سعودی شخص کی مبینہ خود کُشی اور اس کے پیچھے کے محرکات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں. عجل اخبار کے مطابق سعودی شخص کے گلے میں رسی تھی جس کی مدد سے اسے پاور پول پر لٹکایا گیا، اخبار کے مطابق پولیس اس پُر اسرار واقعہ سے متعلق جزن کے جنوبی سعودی ٹاؤن میں مزید بیان جاری کرے گی.