سوات‘ مستحقین تک زکواة پہنچانا مشن ہے ، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ‘خورشیداقبال

پیر 30 نومبر 2015 12:26

سوات۔30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ چیئرمین زکواة کمیٹی سوات خورشید اقبال نے کہاہے کہ مستحقین تک زکواة پہنچانا مشن ہے ، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ، پہلے دور میں زکواة غیر مستحقین اور اپنوں میں تقسیم کی گئی ، وہ کبل میں مستحقین زکواة میں گزارہ الاؤنس چیک تقسیم کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سرکاری زکواة میں ہم نے ہر ایک کو ان کا حق پہنچایا ہے، سکولوں ،ہسپتالوں ، جہیز اور گزارہ الاؤنس کے مد میں سوات میں کروڑوں روپے تقسیم کی گئی اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں کی ہے ،انشاء اللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا۔