بچوں کو روشن اورتابناک مستقبل دینے سمیت ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے ان کا کردار ملک کی تعمیر وترقی میں یقینی بنانا ہے‘ تقریب سے مقررین کا خطاب

پیر 30 نومبر 2015 12:27

سوات۔30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثواب خان اور عروج پبلیکیشن کے ٹرینرقیصر عباس نے کہاہے کہ ہمارامقصد بچوں کو روشن اورتابناک مستقبل دینے سمیت ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ آگے جاکر وہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں کرداراداکرسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی بک سیلر کے تعاون سے سوات پریس کلب میں عروج پبلیکیشن کی جانب سے لگائے گئے کتابوں کی ایک روزہ نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کتابوں سے دوستی علم پھیلنے کا ذریعہ ہے جبکہ ہمارا کام بھی طلبہ میں علم دوستی کے جذبے کو بڑھا نا اورانہیں بہترمستقبل دینا ہے جبکہ ایسے پروگرام کے ذریعے طلبہ میں کتاب دوستی کا جذبہ بھی پیداہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اورانہیں ملک وقوم کی فلاح وبہبودکیلئے کام میں لاناہے،پروگرام میں پرائیویٹ سکولوں کے ڈائریکٹرز،پرنسپلز اوردیگر نے شرکت کی ۔