خیبر پختونخواہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ افتخارمشوانی

پیر 30 نومبر 2015 12:27

مردان۔30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ بلدیاتی اداروں کو فعال بنا کر عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جائیگا۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

بلدیاتی نمائندوں کو ذیادہ سے ذیادہ با اختیار بنا کر ترقیاتی کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ویلج کونسل کے بلدیاتی نمائندوں کو سالانہ تقریباً 50 لاکھ روپے ملیں گے۔ہمارا بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کے نسبت ذیادہ عوام دوست اور ایک موثر بلدیاتی نظام ہے۔ جس سے اختیارات انتہائی نچلے سطح پر منتقل ہونگے۔ اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی بارے جو ہمارا پختونخواہ کے عوام کے ساتھ وعدہ تھا۔

(جاری ہے)

وہ پورا ہوجائیگا۔ا ن خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفتر میں بلدیاتی نمائندوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں ڈسٹرکٹ کونسلران سعید خان ، داد خان خیلجی اور دیگر بھی موجود تھے۔ افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے ۔ تحریک انصاف کے نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔