فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پشاور میں زیرتعلیم قبائلی طلباء کیلئیاپنی مدد آپ کے تحت لائبریری کا قیام

پیر 30 نومبر 2015 12:27

پشاور۔30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاورنے پشاور میں زیرتعلیم قبائلی طلباء کیلئے لائبریری کھول دی فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاورکے صدر خان بہادر وزیر کے مطابق لائبریری سے موجودہ فری کوچنگ اکیڈمی میں دو سوطلباء جبکہ پشاور میں زیر تعلیم قبائلی طلباء مستفید ہو نگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لائبریری میں کتابیں موجود ہیں لیکن ابھی مزید کتابوں کی ضرورت ہے انھوں نے گورنر خیبر پختونخواہ اور صوبہ میں تعلیم پر کام کرنے والے اداروں سے کتابوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :