ملکی آبادی میں موبائل فون صارفین کا تناسب 73.3 فیصدہو گیا،پی ٹی اے

پیر 30 نومبر 2015 12:28

اسلام آباد ۔ 30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان کی آبادی میں موبائل فون صارفین کا تناسب 73.3فیصد ہو گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں موبائل فونز کے صارفین کی مجموعی تعداد 13کروڑ 44لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ اسی طرح تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق صرف چارماہ کے قلیل عرصے میں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں 45 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جون 2015ء میں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد 13.5ملین تھی جو ستمبر 2015ء کے خاتمے تک بڑھ کر 18ملین تک پہنچ گئی ۔شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز اور تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے صارفین میں ہونے والا تیز رفتار اضافہ سماجی رابطوں ، معلومات تک رسائی اور ای کامرس کی سہولیات سے استفادہ کرنے کے حوالے سے پاکستانیوں کی دلچسپی میں اضافے کا عکاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ای کامرس کے شعبہ کے حوالے سے مربوط حکمت عملی مرتب کرتی ہے تو ملک میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات پیدا ہونگے جس سے ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :