رواں سال کیلئے کینو کا برآمدی ہدف 4لاکھ ٹن مقرر

پیر 30 نومبر 2015 12:28

اسلام آباد ۔ 30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) رواں سال کیلئے کینو کا برآمدی ہدف 4لاکھ ٹن مقرر کیاگیا ہے جبکہ گزشتہ سال 3لاکھ 50ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈیویلمپنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے حکام نے کہا ہے کہ رواں سال کینو کی ملکی پیداوار 2ملین ٹن تک رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال 1.9ملین ٹن کینو کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں کینوکی بہتر برآمدی قیمت وصول ہونے کی توقع ہے جبکہ کینو کی برآمدات کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور اسی تناظر میں رواں سال کیلئے کینو کا برآمدی ہدف چار لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔