روس میں داعش سے وفاداری کا اعلان کرنے والے 3 جنگجووٴں کو ہلاک کر دیا گیا

پیر 30 نومبر 2015 12:31

ماسکو ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) روس میں داعش سے وفاداری کا اعلان کرنے والے 3 جنگجووٴں کو ہلاک کر دیا گیا ۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کاروائی داغستان کے علاقے میں کی گئی ہے اور ان میں سے ایک جنگجو شام سے واپس لوٹا تھا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے ان جنگجووٴں کواس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب انہوں نے ہتھیار پھینکنے سے انکار کیا۔واضح رہے کہ روسی حکام نے کہا ہے شام میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے تین ہزار جنگجووٴں کا تعلق داغستان سے ہے۔ روسی صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ شام میں ان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ان کو واپس روس میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔