جمہوریہ وسطی افریقہ میں انتخابات ملک میں ایک نئے باب کا آغازہوں گے،پوپ فرانسس

پیر 30 نومبر 2015 12:33

بنگوئی ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) پوپ فرانسس نے امید ظاہر کی ہے کہ خانہ جنگی سے متاثر افریقی ملک جمہوریہ وسطی افریقہ میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات ملک میں ایک نئے باب کا آغازہوں گے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوپ فرانسس جو ان دنوں افریقہ کے دورے پر ہیں یوگنڈا اور کینیا کا دورہ کر کے جمہوریہ وسطی افریقہ پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت بنگوئی صدراتی محل میں اپنے خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ اپنے دورے سے قبل یہاں امید اور امن کا پیغام لانے کے لیے پر عزم تھے۔انہوں نے مختلف دھڑوں میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب، سیاسی خیالات کے حامل افراد اور دیگر نسلی گروہوں کو ایک دوسرے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔بنگوئی میں اپنے قیام کے دوران پوپ فرانسس عیسائی مذہبی رسومات میں شرکت کے ساتھ ساتھ مسلمان رہنماوٴں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :