ہسپانوی پولیس نے داعش کے لئے بھرتیوں کے شبے میں خاتون سمیت 3 افرادکو گرفتار کرلیا

پیر 30 نومبر 2015 12:33

میڈرڈ ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ہسپانوی پولیس نے داعش کے لئے بھرتیاں کرنے کے شبے میں ایک خاتون سمیت 3 افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی شمال مشرقی شہر کیٹالونیا میں کی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں مردوں کا تعلق مراکش کے شہر تنجیر سے ہے اور اْن کی عمریں 32 اور 42 سال ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق یہ افراد انٹرنیٹ اور دوسرے سوشل رابطوں کو بھرتی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ گرفتار ہونے والی خاتون کا تعلق شمال مشرقی شہر گرانولرز سے ہے اوراس کی عمر 24 سال ہے۔

متعلقہ عنوان :