دہشتگرد حملے کے باوجود یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ فرانس میں ہی منعقد ہوگی،یوئیفا
پیر 30 نومبر 2015 12:37
لندن ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے اعادہ کیا ہے کہ پیرس میں دہشتگرد حملے کے باوجود آئندہ برس شیڈول یورپین فٹ بال چیمپئن شپ فرانس میں ہی منعقد ہو گی۔
(جاری ہے)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردوں نے سات مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، دھماکوں اور فائرنگ کے باعث 129 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے، اس واقع کے بعد فرانس کی یورو چیمپئن شپ کے حوالے سے میزبانی پر سوالیہ نشان ثبت ہو گیا تھا لیکن یوئیفا حکام نے اعادہ کیا ہے کہ میگا چیمپئن شپ فرانس میں طے شدہ شیڈول کے تحت منعقد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین برس سے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اسلئے ہم اس کے کامیاب انعقاد کی گارنٹی دیتے ہیں اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بھی طے شدہ شیڈول کے تحت 12 دسمبر کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ 10 جون سے 10 جولائی تک فرانس میں شیڈول ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
-
روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.