قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

پیر 30 نومبر 2015 12:37

قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر کو ..

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) قومی ٹیم نویں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔ چیمپین شپ 14 دسمبر سے ہانگ کانگ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپین شپ میں ایشیاء کی بہترین بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، انڈیا، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لنیڈ، برونائی، چائنیز پائے، یو اے ای اور ہانگ کانگ شامل ہیں، سنگاپور کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان کو گر وپ ڈی میں رکھا گیا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کو کھیلے گا اور جبکہ دوسرا میچ تھائی لینڈ کے 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔