اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ریٹرننگ آفیسر کا یونین کونسل چھ پھلگراں وارڈ نمبر دو میں اچانک چھاپہ،پولنگ بوتھ سے چھ موبائل فون برآمد

پیر 30 نومبر 2015 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر نے یونین کونسل چھ پھلگراں وارڈ نمبر دو میں اچانک چھاپہ مار کر پولنگ بوتھ سے چھ موبائل فون برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات میں ڈی آر او کے دفتر میں قائم شکایات سیل میں متعدد شکایات موصول ہوتی رہیں دن دس بجے تک تیرہ شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طور پر دور کردیا گیا اس دوران ریٹرننگ آفیسر وقاص رشید نے یونین کونسل چھ پھلگراں وارڈ نمبر دو میں اچانک چھاپہ مارا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پکڑ لی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ بوتھ سے چھ موبائل فون برآمد کرلئے۔