اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،چیئرمین ظفر علی شاہ کے ووٹ ڈالنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا شدید احتجاج

پیر 30 نومبر 2015 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر یونین کونسل نمبر30میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امیدوار برائے چیئرمین ظفر علی شاہ کے ووٹ ڈالنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل نمبر تیس میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس نے موقف اختیار کیا کہ ظفر علی شاہ نے شناختی کارڈ دکھائے بغیر ووٹ ڈالا جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر کا موقف تھا کہ ہم نے ظفر علی شاہ کا شناختی کارڈ دیکھ کر ووٹ ڈالنے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تاہم ظفر علی شاہ خاموشی سے واپس چلے گئے۔