سپریم کورٹ، این اے 125میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اپیل غیر موثر قرار

پیر 30 نومبر 2015 12:41

سپریم کورٹ، این اے 125میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق الیکشن ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے این اے 125میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اپیل غیر موثر قرار دیدی۔ پیر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت کے دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل غیر موثر قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ ٹریبونل نے انتخابی عذر داری پر فیصلہ سنا دیا لہذا درخواست غیر موثر ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 میں خواجہ سعد رفیق کی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے درخواست مسترد کی تھی جس پر وزیر ریلوے نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔