شعیب اختر اور بالی ووڈ کے کنگ شارخ خان کی ڈب سمیش ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پیر 30 نومبر 2015 12:43

شعیب اختر اور بالی ووڈ کے کنگ شارخ خان کی ڈب سمیش ویڈیو نے سوشل میڈیا ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور بالی ووڈ کے کنگ شارخ خان کی ڈب سمیش ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

وڈیو کے شروع میں شعیب اختر ڈائیلاگ بولتے ہیں کہ ’’ اور جب وہ کبھی کبھار آجائیں تو میرے خیال میں لوگوں کی پھر ضرورت نہیں پڑتی ‘‘، اس کے بعد شاہ رخ خان ویڈیو میں نمودار ہوکرہیلو ہائے کرتے ہیں جس کے بعد شعیب اختر کہتے ہیں کہ ’’شاہ رخ ایک چیز کیا کرتے ہیں ‘‘ ،اس پر شاہ رخ سابق سپیڈ سٹار کو بوسہ دیتے ہیں جسے شعیب اختر خوب انجوائے کرتے ہیں ۔