بھارتی انتہا پسندوں نے طالب علموں کو اپنے رنگ میں رنگ لیا

طالب علموں نے اداکار عامر خان سے اظہار نفرت کے لئے ویب سائٹ بنا لی

پیر 30 نومبر 2015 12:44

بھارتی انتہا پسندوں نے طالب علموں کو اپنے رنگ میں رنگ لیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسندوں نے طالب علموں کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا ‘ طالب علموں نے اداکار عامر خان سے اظہار نفرت کے لئے ویب سائٹ بنا لی اور مخالفین کو ویب سائٹ پر تھپڑ مارنے کی دعوت دیدی۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے بعد طالب علموں نے بھی بالی ووڈ اداکار عامر خان سے اظہار نفرت کے لئے ایک ویب سائٹ بنائی ہے طالب علموں کی جانب سے دعوت دی گئی ہے کہ ویب سائٹ پر عامر خان کے مخالف ان کی تصویر کو تھپڑ لگا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :