کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کر لیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار
سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 12:47
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کروا لیا ہے . تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار کا کہنا تھا کہ عاصم حسین نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف کیا ہے . عاصم حسین کا اقبالی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں ریکارڈ کیا گیا.
تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے رینجرز کی جانب سے اپنے اوپر عائد تمام الزامات قبول کر لیے ہیں.(جاری ہے)
ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے اقبالی بیان دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کروایا ہے. تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب میں بھی مقدمہ درج ہے . اقبالی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا.
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست کو ہائی ایجوکیشن کمیشن کے آفس سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کے الزامات تھے جن کا ڈاکٹر عاصم حسین نے اعتراف کر لیا ہے. دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جُرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر عاصم حسین کو عمر قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.