لیگی رہنما ظفرعلی شاہ نے بغیر شناختی کارڈ ہی ووٹ کاسٹ کردیا‘پی ٹی آئی کا احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر شناختی کارڈ ہی ووٹ کاسٹ کردیا۔تفصل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر شناختی کا رڈ کے ہی ووٹ کا سٹ کردیا جس پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے اس پر احتجاج کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے اس پر کہا کہ ان کے پاس سمارٹ کارڈ تھا جسے دکھا کے انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ کارڈ ابھی نیا بنوایا ہے اور اس پر ووٹ کاسٹ کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ میں وکیل ہوں اور مجھے تمام قوانین کا علم ہے ‘پی ٹی آئی والوں کی بیماری کا میرے پاس علاج نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :