تعلیمی پیکج کی منظوری حکومت کاآزادکشمیر کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کرنے کا وا ضح ثبوت ہے‘سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ

پیر 30 نومبر 2015 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)پیپلز پارٹی آزادکشمیر مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیمی پیکج کی منظوری حکومت کاآزادکشمیر کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کرنے کا وا ضح ثبوت ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزرائے تعلیم کالجز وسکولز مطلوب انقلابی اور میاں عبدالوحید کی انتھک کوششوں کے بعد تعلیمی پیکج کی منظوری سے خطہ میں تعلیمی انقلاب کی ایک فضا ء قائم ہوئی ہے،پیپلز پارٹی ہوائی اعلانات پر نہیں عملی اقدمات پر یقین رکھتی ہے،حلقہ بلوچ میں بوائز ڈگری کالج بلوچ،گرلز ڈگری کالج قلعاں،گرلز انٹرکالج سہر بسوٹہ،ہائیر سیکنڈری سکول گجن ہمروتہ،ہائی سکولزتالاواڑی،بھاٹہ کوٹ،مڈل سکول جھانگی،پکھوناڑ اور لوئر قلعاں سمیت بلوچ کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزرائے تعلیم کالجز وسکولز مطلوب انقلابی اور میاں عبدالوحید کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں،جو بلوچ کے حلقہ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت اپنی ترقیاتی اہداف کی تکمیل کی جانب گامزن ہے،تعلیمی پیکج سے شعبہ تعلیم میں جدت کے مواقع میسر ہوں گے،آزادکشمیر کو موجودہ حکومت نے تعلیمی ترقی کی راہوں پر گامزن کردیا ہے،آزادکشمیر میں یونیورسٹیز ،میڈیکل کالجز اور تعلیمی پیکج حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے تعلیمی پیکج دیکر افواہ ساز فیکٹریوں کی افواہوں پر آخری ضرب لگا دی ہے،

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا دور حکومت گزشتہ ساٹھ سالوں پر بھاری ہے،وزیراعظم نے بلوچ کے عوام سے کیے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے،وزیراعظم رواں ہفتے تراڑ کھل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل کا افتتاح بھی کریں گے،بلوچ کے جملہ اہم منصوبہ جات کے افتتاح بھی وزیراعظم خود کریں گے اپنے دورہ بلوچ کے دوران انھوں نے بلوچ کے حلقہ کو اپنا حلقہ قرار دیکر بلوچ کے عوام کے دل جیت لیے،انھوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں بلوچ کے عوام نے ٹھکرا دیا،بلوچ کے عوام کو برادریوں کے نام پر تقسیم کرنے والوں کو عوامی عدالت سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے،بلوچ سے دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں،نئے شامل ہونے والوں مایوس نہیں کریں گے،پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے جو متوسط طبقے کی ترجمانی کرتی ہے،چھتریڑی سے بلوچ حلقہ کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں،حلقہ کے آخری کونے سے بلوچ تک جملہ مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،کارکنان الیکشن کی تیاری کریں،پارٹی کی مظبوطی کے لیے دن رات ایک کردیں،بلوچ کے غیور عوام بلوچ کا استحصال کرنے والوں کا جلد دھڑن تختہ کرتے ہوئے ٹھیکیداری سسٹم کو ووٹ کی پرچی سے ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے۔

۔