بلوچ کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن پر بیٹھک ،بلوچ،قلعاں،تراڑکھل سمیت حلقہ بھر میں جشن کا سماں

سردار فہیم اختر ربانی اپنے والد محترم سردار اختر ربانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں ہیں‘کارکنان پیپلزپارٹی

پیر 30 نومبر 2015 12:58

بیٹھک /بلوچ/قلعاں/تراڑکھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)حلقہ بلوچ میں بوائز ڈگری کالج بلوچ،گرلز ڈگری کالج قلعاں،گرلز انٹرکالج سہر بسوٹہ،ہائیر سیکنڈری سکول گجن ہمروتہ،ہائی سکو لزتالاواڑی،بھاٹہ کوٹ،مڈل سکول جھانگی،پکھوناڑ اور لوئر قلعاں سمیت بلوچ کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن پر بیٹھک ،بلوچ،قلعاں،تراڑکھل سمیت حلقہ بھر میں جشن کا سماں،کارکنان پیپلزپارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عوامی حکومت نے تعلیمی پیکج کی منظوری دیکر دل جیت لیے،کارکنان پیپلز پارٹی بلوچ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ بلوچ میں بوائز ڈگری کالج بلوچ،گرلز ڈگری کالج قلعاں،گرلز انٹرکالج سہر بسوٹہ،ہائیر سیکنڈری سکول گجن ہمروتہ،ہائی سکولزتالاواڑی،بھاٹہ کوٹ،مڈل سکول جھانگی،پکھوناڑ اور لوئر قلعاں سمیت بلوچ کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن پر کارکنان پیپلز پارٹی میں خوشی لہر دوڑ گئی،کارکنان کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں،اس موقع پر خصوصی گفتگو کے دوران کارکنان پیپلز پارٹی چھتریڑی حلقہ بلوچ سردار شفیع خان،سردار اقبال خان،سردار عبدالمجید،سردار عبدالرزاق خان نے کہا کہ سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ کی قیادت میں حلقہ بلوچ میں تعمیروترقی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،فہیم اختر ربانی کی قیادت میں پارٹی ایک مظبو ط قوت بن چکی ہے، تعلیمی پیکج کی منظوری وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید،وزرائے تعلیم مطلوب انقلابی،میاں عبدالوحید کا انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلوچ کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن فہیم ربانی کا اہم کارنامہ ہے،آنے والا دور بھی پیپلز پارٹی کا ہے، سردار فہیم اختر ربانی اپنے والد محترم سردار اختر ربانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں ہیں،حلقہ کے آخری کونے چھتریڑی سے بلوچ جملہ مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے،بلوچ پیپلز پارٹی کا حلقہ ہے ،بلوچ کے غیور عوام پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھاری مینڈیٹ سے اسمبلی میں بھیجیں گے،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سوائے ناکامی اور مایوسی کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا،آزادکشمیر میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنائے گی اور عوامی خدمت کو جاری رکھے گی۔