جامعہ کشمیر ،بی اے،بی ایس سی ضمنی امتحان 12دسمبر سے منعقد ہوں گئے

پیر 30 نومبر 2015 12:58

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی ضمنی امتحان 2015کا آغاز پورے آزاد کشمیر میں 12دسمبر 2015سے ہو رہا ہے، ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ضمنی امتحان 2015 مورخہ 12دسمبر 2015سے آزاد کشمیر میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں منعقد کروایا جا رہا ہے، اس امتحان میں شمولیت کے لیے تمام اہل امیدواران ریگولر اور پرائیویٹ کو ان کی طرف سے دیے گئے پتہ جات پر رول نمبرسلپس جاری کر دی جائیں گی، جن امیدواران کو مورخہ 8دسمبر 2015 تک رول نمبر سپلس و ڈیٹ شیٹ نہ ملیں تو وہ جامعہ کشمیر کے ٹیلی فون نمبر 05822-960466-70 Ext 210,287 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔