قومی ٹیم میں کمبی نیشن کا فقدان ہے ‘وجاہت اللہ واسطی

پیر 30 نومبر 2015 13:02

قومی ٹیم میں کمبی نیشن کا فقدان ہے ‘وجاہت اللہ واسطی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی نے کہا کہ قومی ٹیم میں کمبی نیشن کا فقدان ہے ‘ سعید اجمل کے جانے سے بہت فرق پڑا ہے اب تک ٹی 20 کا ہمارے پاس کوئی اچھا سپنر سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 تک شعیب ملک کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ٹیم سلیکشن کمیٹی کو جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سینئر کو بھی بھیجوانا چاہئے تھا، دونوں ٹی 20 میچ میں پاکستانی باؤلرز نے 20، 20 زیادہ رنز دیئے جس کی وجہ سے بلے باز اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔