نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں‘اداکارہ ثانیہ سعید

پیر 30 نومبر 2015 13:11

نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں‘اداکارہ ثانیہ سعید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کرسکتے، نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگاوٴ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لیے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے جو قابل تعریف ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو متاثر نہیں کرسکے۔