’ ’جراسک ورلڈ“ ڈیڑھ ارب ڈالر کما کر بلاک بسٹر فلم بن گئی

پیر 30 نومبر 2015 13:11

’ ’جراسک ورلڈ“ ڈیڑھ ارب ڈالر کما کر بلاک بسٹر فلم بن گئی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ہالی ووڈ میں رواں سال یونیورسل پکچرز کامیاب ترین فلمساز ادارہ بنا جبکہ ’جراسک ورلڈ‘ ڈیڑھ ارب ڈالر کما کر بلاک بسٹر فلم بن گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہالی وڈ فلم ’فیوریس سیون‘ نے بھی دنیا بھر کے سنیما گھروں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا بزنس کیا، فلم ’ایوینجرز ایج آف الٹرون‘ نے بین الاقوامی سطح پر ایک ارب 40کروڑ ڈالر کمائے۔

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ’منیئنز‘ نے دنیا بھر سے ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا، ایک اور اینی میشن فلم ’اِن سائیڈ آؤٹ‘ نے ورلڈ مارکیٹ سے 85 کروڑ کی کمائے۔ ’مشن امپوسبل روگ نیشن‘ 68 کروڑ ڈالر کما کر بڑی فلموں میں شامل رہی۔ادھر فلم اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم ’دی فورس اویکنز‘ کی ریلیز سے قبل ہی پانچ کروڑ ڈالر کی ٹکٹیں آن لائن فروخت ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :