رواں سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی باوٴلرز حریف ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کرنے میں ناکام

پیر 30 نومبر 2015 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)تجربہ کار باوٴلرز کی خدمات حاصل نہ ہونے کے باعث 2015ء قومی ٹی ٹونٹی باوٴلرز کے لیے بدترین سال ثابت ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کے باوٴلر زنے رواں سال اب تک 7.72رنز فی اوور کی اوسط سے رنز دیئے ہیں جو کسی ایک میں ان بدترین پرفارمنس ہے ،پاکستانی باوٴلرز کو حریف ٹیم کی ہر وکٹ حاصل کر نے کیلئے 28.39کی اوسط سے رنز دینا پڑے ہیں جو ا س فارمیٹ میں ان کی بے بسی کی داستان سنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب ترین ٹاپ 3باوٴلرز پاکستانی ہیں تاہم آف سپنر سعید اجمل کے ایکشن کا باوٴلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد نئے ایکشن کے ساتھ ان کی مایوس کن واپسی اور فاسٹ باوٴلر عمر گل کے زخمی ہونے کے بعد قومی ٹیم کو اس شعبے میں بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔