ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے اپنی زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں

پیر 30 نومبر 2015 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے اپنی زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔

(جاری ہے)

29 نومبر 1977 کو مردان میں پیدا ہونے والے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی جان یونس خان نے گزشتہ روز اپنی 38 ویں سالگرہ منا ئی،یونس خان نے سن 2000 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا،دوسری اننگز میں ہی یونس خان نے سنچری اسکور کردی، اس کے بعد یونس خان نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، دیکھتے ہی دیکھتے یونس خان نے 104 ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 9116 رنز بنارکھے ہیں،حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائرڈ ہونے والے یونس خان نے 265 ایک روزہ میچ میں 7249 رنز بنارکھے ہیں۔ پاکستان ٹیم کو 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی بھی دلائی۔

متعلقہ عنوان :