متحدہ عرب امارات کے احمد خلیل نے سال کے بہترین ایشین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 30 نومبر 2015 13:21

متحدہ عرب امارات کے احمد خلیل نے سال کے بہترین ایشین فٹبالر کا ایوارڈ ..

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)بھارتی دارالحکومت میں منعقدہ اے ایف سی ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں فلمی ستاروں کی پرفارمنس نے ماحول کو گرمائے رکھا، ٹاپ ایوارڈ کیلیے احمد خلیل کو ہموطن عمر عبدالرحمان اور چینی پلیئر ڑینگ ڑی کے چیلنج کا سامنا تھا، اے ایف سی کے چیف شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے تقریب میں ایوارڈ ان کے سپرد کیا۔

(جاری ہے)

خلیل نے اس موقع پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف میری نہیں بلکہ تمام اماراتی افراد کی کامیابی ہے، چینی پلیئر دوسرے نمبر پر رہے، جنوبی کورین فارورڈ سون ہیونگ من نے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔برازیل کے ریکارڈو گولارٹ کوبہترین غیرملکی کا اعزاز ملا، دیگر اعزازات میں آسٹریلیا کے اینگے پوسٹ گوکلو کو سال کا بہترین کوچ منتخب کیاگیا، ان کی زیرکوچنگ سوکروز نے رواں برس کے آغاز پر ایشین کپ جیتا تھا، جاپان سے تعلق رکھنے والی ایساکو ٹاکا کورا کو بہترین خاتون کوچ کے اعزاز سے نوازاگیا، اس کے علاوہ اے ایف سی ڈریم ایوارڈ جاپانی فٹبال ایسوسی ایشن کے کونیا ڈیانی کو پیش کیاگیا، انھیں یہ ٹرافی آل انڈیا فٹبال کے پرافل پٹیل نے پیش کی، اس موقع پر اے ایف سی چیف شیخ سلمان نے شرکا سے خطاب بھی کیا۔